سری نگر ، 24؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جموں کشمیر میں اہم اپوزیشن پارٹی نیشنل کانفرنس نے آج مرکزسے سیاسی مسائل پر باہمی قابل قبول حل کے لیے پاکستان کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند گروپوں سے مسلسل بات چیت شروع کرنے کو کہا ہے۔پارٹی نے یہ بھی کہا کہ وادی میں موجودہ بدامنی کو محض لاء اینڈآرڈر کے مسئلہ کے طور پر لینا مضحکہ خیز ہو گا ۔صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کل یہاں پہنچے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو اس بارے میں سابق وزیر اعلیٰ اوراس کے کارگزار چیئرمین عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کے ایک وفد نے مطلع کر دیا تھا۔وزیر داخلہ کو بھیجے گئے ایک میمورنڈم میں این سی نے مسئلہ کشمیر کو سیاسی مسئلہ کے طور پر پہچاننے میں مرکز کی ناکامی پر گہری مایوسی اظہارکیا ، جہاں اندرونی اور بیرونی دونوں سطحوں پر سیاسی شرکت کی ضرورت ہے۔پارٹی نے کہا کہ ایسی صورت حال سے نمٹنے میں ریاستی حکومت کی مسلسل ناکامی واضح اور حیران کن ہے، وادی میں موجودہ بدامنی کو صرف قانون وانتظام کے معاملے کے طور پر آسان بنانے کی کوشش کرنا مضحکہ خیزہو گا ۔کشمیر میں سیاسی جذبات سے نمٹنے میں لیک سے ہٹ کر غور وفکر کرنے کے بجائے نئی دہلی کی کوشش اور ان کے جانچے پرکھے فارمولہ سے حالات بے قابو ہوئے ہیں اور اس سے لوگوں میں خاص طور پر نوجوانوں میں عدم اطمینان اور مایوسی میں اضافہ ہوا ہے جن کا طویل مدتی مفاد پر منفی اثرات پڑ سکتا ہے۔